کابینہ کو چیئرمین نادرا کیلئے تین نام بھیجے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہوگی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کردیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظور کے بعد حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جی آئی ایس اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں،لیفٹیننٹ جنرل منیر افسرتیز رفتار جغرافیہ ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریورس اسٹریٹجی میں ایم ایس کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر میجرجنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول اور کمیونیکیشن تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بھی رہے ہیں۔ مزید برآں وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کے لیے مجوزہ تین ناموں میں سے لفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہنرمند افراد کی بیرون ملک روزگار مواقع بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں، افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے, افرادی قوت کو عصری تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال کیا جائے۔
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر تکامل (Takamol) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول کے ترمیمی معاہدے منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ایریا اسٹڈیز سینٹر، یونیورسٹی آف پشاور اور کوروینس (Corvinus) یونیورسٹی ہنگری کے سینٹرل ایشیاء ریسرچ سینٹر کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح وفاقی وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور حکومت ایکواڈور کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت دونوں ممالک کے ڈپلومیٹک، آفیشل اور اسپیشل پاسپورٹ ہولڈرز باہمی طور پر ویزا سے مستثنیٰ ہونگے۔