اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور امن و امان کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے، نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس شام کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، وفاقی کابینہ ملکی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ ہونے والی دہشت گردی پر خصوصی طور پر اجلاس میں گفتگو ہوگی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔