دہشتگردی کی لعنت کیخلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں: پاکستان کی حملے کی مذمت

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا عزم کے ساتھ ترکیہ کی قوم اس خطرے کو شکست دے گی اور مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔