ریاستی ادارے، محکمے اور عوام صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہیں

غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، قانونی کاروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد، ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے، محکمے اور عوام صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہیں، غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، قانونی کاروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ لاہور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کیلئے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا، غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایکشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اور کچے میں آپریشن کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بے دخل کرنے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے، محکمے اور عوام صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہیں، غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔