پانامہ کیس کھلا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا: عرفان قادر

لاہور: (نیوز ڈیسک) ماہر قانون عرفان قادر نے کہا کہ پانامہ کیس کھلا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا۔ ماہر قانون عرفان قادر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ہم خیالوں کو بینچ میں شامل کر کے کیس سنتے تھے، پانامہ کیس کھلے گا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا، میری اطلاعات کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے، سابق چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے انصاف کی توقع نہیں تھی۔

عرفان قادر نے مزید کہا نوازشریف نے واپس نہ آکر اچھا کیا تھا، سابق چیف جسٹس نے مرضی کے بینچ بنائے، نوازشریف اگر مجھے بلائیں گے تو قانونی رائے دوں گا، ہمارے پاس فیصل صالح حیات کیس کی مثال موجود ہے، فیصل صالح حیات جیل نہیں گئے تھے۔