پشاور : (نیوز ڈیسک) نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کردیا ہے ۔
خیبر پختون خوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ سے بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے مانگے تھے، تاہم نگراں صوبائی حکومت نے بی آرٹی کو ایک ارب فنڈ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔
صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آرٹی کیلئے ایک ارب روپے مانگےتھے، محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہوگئے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی، بی آر ٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر1 ارب روپے درکار ہیں ۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔