آرمی چیف کا ترکیہ کا سرکاری دورہ، ترک صدر، افواج کے کمانڈروں سے ملاقات

ملاقاتوں میں فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت، پاک ترکیہ تعلقات مضبوط اور ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ ا فواج کو تعاون فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف کی ترک صدر، افواج کے کمانڈروں سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقاتوں میں فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات مضبوط اور ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ ا فواج کو تعاون فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ترکیہ کا سرکاری دورہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، آرمی چیف نے ترکیہ کے وزیردفاع ، وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، آرمی چیف کا ترک بری افواج کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترکیہ جنرل اسٹاف کے کمانڈراور بری و فضائی افواج کے کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے خطے میں امن واستحکام کیلئے ترکیہ افواج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے ترکیہ کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی تعریف بھی کی۔ترکیہ کے رہنماؤں نے زلزلے میں افواج پاکستان کے انجینئرز کی خدمات کا اعتراف کیا۔آرمی چیف نے ترکیہ کے عظیم رہنماء مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ کی فوج کو تعاون فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہر لمحے کھڑا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔