بشریٰ بی بی پر ہیرے اور سونے کے زیورات لینے کا الزام، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا۔نیب ذرائع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی سے لاکٹ، چین، کانٹے، 2 انگوٹھیاں اور بریسلٹ لینے کے الزامات پر سوالات پوچھے جائیں گے۔ بشریٰ بی بی پر سونے اور ہیرے کا نیکلس، سونے اور ہیرے کا بریسلٹ، سونے اور ہیرے کی انگوٹھی،بندے اور بریسلٹ واچ لینے کا بھی الزام ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا،قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کو آج جمعرات کے روز نیب اسلام آباد میں جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
نیب ٹیم نے زمان پارک میں بشری بی بی کے وکلاء کو طلبی کا نوٹس وصول کرایا ۔

ذائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشری بی بی سے تحقیقات کرے گی، نیب نے بشری بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا۔بشری بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔جب کہ توشہ خانہ جعل سازی کیس میں پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ جعلی سازی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے بشریٰ بی بی گرفتاری مطلوب ہے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں ہے،عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی