شوکت خانم والے غریبوں کے لیے بہت اچھا کام کرتےہیں،میرے شوہر کی بھی کینسر کی وجہ سے وفات ہوئی،چاہتی ہوں یہ رقم کسی کینسر کے مریض کے کام آ جائے۔سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے عدالت کے حکم پر آئی جی کی جانب سے ادا کی گئی جرمانے کی رقم (25 ہزار) شوکت خانم کو دینے اعلان کردیا ۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر 25 ہزار جرمانہ ادا کر دیا،آئی جی نے کمرہ عدالت میں 25 ہزار جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دی۔
جب صحافیوں نے شیریں مزاری سے سوال کیا کہ آپ جرمانے کی رقم کہاں دیں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ میں یہ جرمانے کی رقم شوکت خانم کو دوں گی، شوکت خانم والے غریبوں کے لیے بہت اچھا کام کرتےہیں،میرے شوہر کی بھی کینسر کی وجہ سے وفات ہوئی۔
میں چاہتی ہوں یہ رقم کسی کینسر کے مریض کے کام آ جائے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے آئی جی اسلام آباد سے جرمانے کی مد میں آنے والی 25 ہزار کی رقم شوکت خانم کو دینے کا اعلان کردیا https://t.co/NpW6YjBE36 pic.twitter.com/Y55vdSbb0z
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) September 6, 2023
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
عدالت کے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں،آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دے۔ تحریری حکمنامہ میں کہا گیا تھا کہ آئی جی نے 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا تھا تاہم ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کی۔ 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا،آئی جی اسلام آباد کو آج جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔