ملتان: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
رہنما تحریک انصاف عون عباس بپی نے ویڈیو پیغام میں سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور قوم لازم و ملزوم ہیں، تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی اور کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔