جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ کر دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کیا، 3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں سیشن کورٹ سے سپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی گئی تھی۔