آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی سپیشل عدالت قائم

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں سپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کچھ دیر بعد پیش کیا جائے گا۔