آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (نیوزویب ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

صدر مملکت کی جانب سے دونوں بلوں کی منظوری کے بعد دس دن تک اعتراض نہ آنے پر یہ ایکٹ میں بدل گئے ہیں جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہو چکا ہے۔