9 مئی کی بغاوت پر صدر نے کبھی اپنی ذمہ داری کا سوچا ہے؟ خواجہ آصف

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ علوی صاحب کو نوٹیفکیشن کے 2 دن کے بعد خیال آیا ہے کہ اللہ کو گواہ بنانا ہے اور معافی مانگنی ہے، بددیانتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کو گٹڑ کس نے بنایا؟ ایک پوری نسل کو تباہ کیا، ٹیلی ویژن سٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملہ کس نے کیا؟ اسکی بھی معافی مانگیں۔

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ جب PTI کی حکومت تھی اس وقت قانون کا اپوزیشن کیخلاف بے دریغ غلط استعمال ہوا اس کی بھی معافی مانگیں، آپ کا لیڈر جب لوٹ مار میں مصروف تھا آپ کا ضمیر اس وقت کہاں تھا، سویا تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جب ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی اس وقت صدر پاکستان کی کیا ذمہ داری تھی؟ آپ نے کبھی سوچا ہے، آج قانون جب آئین کے عین مطابق بنا ہے تو آپ کا جعلی ضمیر جاگ اٹھا ہے، آپ عوام کے شعور کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں۔