ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ حکومت میں وزیراعظم پیپلزپارٹی کا آئے

انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات رواں سال ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، عوام سے وعدہ ہے کہ چارپانچ میں اہم مسائل کو حل کریں۔ مرکزی رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ کی گفتگو

جیکب آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ حکومت میں وزیراعظم پیپلزپارٹی کا آئے، انتخابات رواں سال ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، عوام سے وعدہ ہے کہ چارپانچ میں اہم مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے جیکب آباد میں سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی جس میں ان کے بھائی اور بھتیجے کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔
خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات رواں سال ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، الیکشن کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ حکومت میں وزیراعظم پیپلزپارٹی کا آئے، عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت میں آکر چارپانچ میں اہم مسائل کو حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزراء کچھ عرصے کیلئے وزیر ہیں، عوام کی امیدیں منتخب ارکان اسمبلی پر زیادہ ہوتی ہیں وہ عوام سے وعدوں کے مطابق کام بھی کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں۔ا نہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری کے پروویژنل نتائج کو منظور کیا گیا۔2017ء کی مردم شماری متنازع تھی۔نئی کا عمل وقت پر شروع ہوا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج میں غلطیوں کا امکان ہوتا ہے۔
پی پی نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں۔قبل ازیں وزیراعظم کے سابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات دکھا کر ملک کے نوجوانوں کو سیاست سے دور رکھا گیا۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں اور محکموں کی عادتیں آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گی، معاملات کو اچانک طے کرنا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اور چارٹر آف پاکستان پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملکی استحکام کے لیے مناسب نہیں ہوگی اور مسلم لیگ (ن) بھی کسی قیمت پر اس عمل میں تاخیر کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران سیٹ اپ پر ملک کو مناسب طریقے سے چلانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ میں سیاست دانوں کو آنے اور اس میں حصہ لینے اور بڑی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہےاگرچہ سیاست دان اپنی ذمہ داریاں حد سے بڑھ کر ادا کر رہے ہیں تاہم ملک کا استحکام آئین اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔