پشاور: (نیوز ڈیسک) عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف یوسف کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا اس کیس میں دیگر ملزم رہا ہوگئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عارف یوسف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ واضح رہے دو روز قبل ضمانت خارج ہونے پر عارف یوسف کو گرفتار کیا گیا تھا۔