سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں

پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضہ کرتا ہے کہ اکٹھے ہو جائیں، منافرت کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا۔صدر عارف علوی کا جشن آزادی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے قربانیاں دی گئیں۔آزادی اور جمہوریت کیلئے یہ قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے جشن آزادی پر اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں۔
پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضہ کرتا ہے کہ اکٹھے ہو جائیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ منافرت کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا۔محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے فوجی اور سویلینز پاکستان کے لیے مسلسل شہادت دے رہے ہیں۔ان قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انصاف کے لیے ضروری فریقین کو سنا جائے۔اسلام کی اقدار کو اپنانا چاہئیے۔اشرافیہ سے التجا ہے کہ ہر بچے کو سکول بھیجیں۔تنخواہ دار ٹیکس چوری کرنے والوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔صر عارف علوی نے کہا کہ فلاح اور انصاف نہ ہوں تو ریاست میں برکت نہیں ہوتی۔اسلام پر امن مذہب ہے۔ہم امن چاہتے ہیں، اتحاد کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ آج ملک بھر یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔
76 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔) جشن یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔