سربراہ پاک بحریہ کا دورہ ملائیشیا، اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے ملائیشین اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملائیشین حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا، سربراہ پاک بحریہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔