راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا، اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آؤٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاؤنٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگایا ہے، مولانا فضل الرحمان اپنا سمدھی گورنر تو لگوا سکتے ہیں اپنی پارٹی کو الیکشن نہیں جتوا سکتے، اگلی سیاست بھی اُن کی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔
72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑافرق ہوتا ہے IMF کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مربوط ہے اور نگرانوں کو ملے گی کل پشاور کے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 7, 2023
انہوں نے کہا کہ 8 دنوں میں قومی اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے، جمہوریت مجبوریت ہے اور چابی کا کھلونا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی واضح خدوخال بتا دی ہیں، آئی ایم ایف کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مشروط ہے اور نگرانوں کو ملے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بے شک نئی مردم شماری ہو الیکشن کمیشن کو اُسی باؤنڈری کے اندر کھیلنا ہے، بردار یوسف شہبازشریف اور نواز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں، نعرے نواز شریف کے لگوا رہے ہیں اندر اندر سے کام اپنا ڈلوا رہے ہیں۔