راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور اُن کو اٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا جس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا، امید ہے سابق وزیراعظم کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اُن کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا میں اس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں
عمران خان کو فئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ سے…— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، نفرتیں کم ہونی چاہئیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں، چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنا دے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں، حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔