پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں

پشاور: (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو کھلاڑی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور کے افتتاح کے موقع پر 2 مزید نظریاتی رہنما پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ گئے، دونوں رہنماء پرویز خٹک گروپ میں شامل ہو گئے۔

اسرار باچا کور کمیٹی ممبر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم ریاض خان نے پرویز خٹک کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔