مقررہ مدت میں انتخابات کروانے کیلئے تیار ہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن‎ کا کہنا ہے کہ کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، رواں ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کریں گے۔