سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی: (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دینگے۔

واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار سٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔