پشاور: (نیوز ڈیسک) جمرود کی علی مسجد میں ہونے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر علماء اور مشائخ نے شدید ردعمل ظاہر کیا، انہوں نے ایسے خودکش حملوں کو غیر شرعی، غیر اسلامی اور ناجائز قرار دیا ہے۔
پشاور میں علما ء مشائخ نے مشترکہ بیان میں جمرود کی علی مسجد میں ہونے والی دہشت گرد ی کو بزدلانہ حملہ قرار دیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی۔
علماء و مشائخ کا کہنا تھا کہ خیبر میں واقع مسجد پر خودکش حملے میں ایس ایچ او عدنان آفریدی نے قیمتی جان کی قربانی دے کر انسانیت کو سرخرو کیا۔
اسلامی سکالرز نے مزید کہا کہ خود کش حملوں کی نہ تو قرآن اجازت دیتا ہے اور علماء بھی یقینی طور پر اسے ناجائز سمجھتے ہیں، ایسے اعمال کرنے والے اللہ کی سزا کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ جمرود مسجد میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعے پر آج ملک بھر میں یوم مذمت منایا جا رہا ہے۔