شہباز شریف اور راجہ ریاض کی سلیکٹڈ نگران حکومت ماشاا للہ کتنی آئینی تقاضوں کے مطابق ہو گی اس کا سب کو پتہ ہی ہے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فو اد چوہدری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی نگران وزیراعظم بننے کی خبروں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وزیر اعظم بنانا اس لئے درست ہو گا کہ روز جھوٹ تو نہیں بولنا پڑے گا نگران حکومت غیر جانبدار ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کی سلیکٹڈ نگران حکومت ماشاا للہ کتنی آئینی تقاضوں کے مطابق ہو گی اس کا سب کو پتہ ہی ہے، ابھی تو حکومت والوں کو بھی الیکشن ہونے پر شک ہے ۔