صفدر آباد: (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں کبھی انصاف نہیں مل سکتا، اللہ نے ہمیں موقع دیا تو وعدہ ہے عدالتوں میں قرآنی نظام قائم کریں گے۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ کبھی مسلم لیگ کی حکومت تو کبھی جرنیلوں کی حکومت اور کبھی پی پی کی حکومت رہی لیکن اس ملک میں عدل کا نظام قائم نہیں ہو سکا، موقع ملا تو چیف جسٹس کی ہاتھ میں قرآن پکڑائیں گے تاکہ قرآن کا نظام قائم ہو۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ملک سے سود کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے، انگریز چلا گیا لیکن اس کا سودی نظام آج بھی موجود ہے، پاکستان کا ہر فرد ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا غلام ہے، موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں میں دھکیلا ہے۔