اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کےدفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔
انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔