اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے دونوں گواہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے تھے۔