لاہور: (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کا آغاز کردیا۔
جیل حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اس جدید ٹیکنالوجی کو صرف ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں نافذ کیا گیا ہے، اس پراجیکٹ کا آغاز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے کیا گیا ہے، سافٹ ویئرٹیسٹنگ، تکنیکی پیچیدگیوں کی جانچ کے بعد دیگر جیلوں میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں منصوبے کا افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں 100 نوعمراسیران کو ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، نوعمراسیران کو ہفتے میں 2 مرتبہ ویڈیو کالنگ کی سہولت میسرہو گی، ویڈیو کالنگ کی سہولت ملنے پرنوعمراسیران نے حکومت اورآئی جی جیل کاشکریہ ادا کیا۔
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے اس موقع پر کہا کہ قیدیوں اورجیل کے سٹاف کی فلاح وبہبود کامشن جاری رہے گا۔