پولیس نےعمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کر دی

ملزمان سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں، ملزمان تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/24 میں مطلوب ہیں، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں موقف

لاہور( نیوز ڈیسک ) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ، پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل سے طلبی کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری جناح ہاؤس حملہ میں ملوث ہیں۔ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کی اجازت دی جائے ،ملزمان سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔ ملزمان تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/24 میں مطلوب ہیں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے جیل پولیس کو دونوں ملزمان کو 5 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش کیلیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی طلبی کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تیار کی ہے، رپورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح دکھائی دیتا ہے۔9 مئی کے واقعات کی فارنزک رپورٹ ان ویڈیوز پر مبنی ہے جو جے آئی ٹی نے فارنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ہجوم کے لبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانیکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈنڈے اورجھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پرپیدل آرہیتھے،5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کاہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور اسد جان روڈپر بھی ہجوم کی موجودگی نظر آتی ہے۔ 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا،افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کیشواہد مل گئے ہیں۔ 8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا،پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیگی