صوبائی حکومت ہیلتھ کارڈز ختم نہیں کر رہی، کئی لوگ ارب پتی بن گئے، جاوید اکرم کی عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس
لاہور (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلی اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اب شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہے۔ انہوں نے کہ اکہ حکومت پنجاب ہیلتھ کارڈ ختم نہیں کر رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ ختم کرنے سے متعلق ایسی خبریں غلط ہیں غریبوں کا علاج بند نہیں اور اب ہیلتھ کارڈ کی سہولت صرف ان لوگوں کو مفت دی جائے گی جو خرچہ برداشت نہیں دے سکتے۔
جاوید اکرم نے کہا کہ غریبوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیلتھ کارڈز سے لوگ ارب پتی بن گئے۔ ہیلتھ کارڈ پر چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اور قومی خزانہ اتنا ہی ادا کرے گا جتنا ڈاکٹر ادویات کے اخراجات اور قیمتیں لکھے گا۔
پنجاب حکومت غریبوں کا ڈیٹا خود بنانے جا رہی ہے۔ ادھر گورنرسندھ کا مفت ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا اعلان،پانچ لاکھ تک ہیلتھ انشورنس ہوگی ،تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے طاقتور پاکستان کے پروگرام یونٹی فوڈز کے راشن بیگز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور پاکستان کے پروگرام کے تحت رجسٹر کروانے والوں کو یہ راشن بیگز دیئے جارہے ہیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ گورنر ہاس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا،جن کی تنخواہ 35 سے40 ہزار ہے عید کے بعد ان کے لئے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجراکیا جائے گا۔