حکومت آصف سعید کھوسہ، ثاقب نثار کو پکڑ کر 17ء کی سازش سامنے لائے: جاوید لطیف

شیخوپورہ: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 1997 اور 2013 کی طرح پورا پاکستان لیں گے، اس مرتبہ پنجاب کے ساتھ سندھ بھی لیں گے۔

جنڈیالہ شیر خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی اتحاد نہیں ہو گا، مسلم لیگ (ن) اکیلے الیکشن لڑے گی، کوئی یہ کہے کہ 2018 کی طرح مائنس نواز شریف الیکشن کروا لے تو نہ قوم مانے گی نہ ہم۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے مزید کہا ہے کہ آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کو پکڑ کر انکوائری کی جائے تو سب بے نقاب ہو جائے گا، حکومت وقت پر فرض ہے کہ ان دونوں کو پکڑ کر 2017 کی سازش سامنے لائے۔