خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان میں جھکڑ چلیں گے۔ آندھی اور ہلکی بارش سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔