معروف سماجی رہنما و گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں کی صحت سے زیادہ اور کیا چیز اہم ہوسکتی ہے۔
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ بچوں کی زندگی ان کی تعلیم سے زیادہ اہم ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں منگل سے دو ہفتوں کے لیے مڈل کلاس تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔