راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجرخان کے علاقہ ڈھوک راجگان میں منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک کر کے منشیات برآمدکرلی گئی،ملزم ہارون مجید قبل ازیں سال 2013 میں بھی گوجرخان پولیس پر فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک راجگان میںمنشیات فروشوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا،ہلاک منشیات فروش کی شناخت ہارون مجید کے نام سے ہوئی جو منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،ملزم ہارون مجید قبل ازیں سال 2013 میں بھی گوجرخان پولیس پر فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث تھا،موقعہ سے بھاری مقدار میں منشیات کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا، ملزم کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ایس ڈی پی او گوجر خان، ایس ایچ او گوجر خان پولیس کی بھاری نفری سمیت موقعہ پر پہنچ گئے،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اولین ترجیح ہے، منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاو ¿ن جاری رہے گا۔
نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے کی ویڈیو وائرل
سمندری طوفان سے امریکا کو 100 ارب ڈالر کا نقصان
شوہر ناراض بیوی کو عدالت سے کندھے پر اٹھا کر بھاگ نکلا
بچوں میں ہیپاٹائٹس اے پھیلنے لگا، پیراسٹامول استعمال نہ کرنے کی ہدایت
بڑھتا جنگی جنون اسرائیل کے گلے پڑ گیا، کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی گئی
بابر اعظم دوسرے کامیاب ترین کپتان قراردے دیئے گئے
لبنان میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیل کا جولانی بریگیڈ بھیجنے کا اعلان
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں، بدعنوانیوں کا انکشاف
سر فراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے’ولیمہ بھی ہوگیا