لاہور: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے، اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام:
ہفتے کے دن مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے گاؤں اور محلوں میں جمع ہو کر چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔۔۔۔ بندیال صاحب، یہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔۔ pic.twitter.com/nY6SRvZsEZ— Ali Malik (@AliHasnainMalik) May 3, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے باہر نکلے۔