کچرے سے کیا کچھ بنتا ہے؟ سیکریٹری بلدیات پنجاب نے بتادیا

کچرے سے کیا کچھ بنتا ہے؟ سیکریٹری بلدیات پنجاب نے بتادیا

سیکریٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنتی ہے، گیس بنتی ہے اور کھاد بھی بنتی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سیکریٹری بلدیات پنجاب نے صوبائی دارالحکومت سے کچرا اٹھانے کے حوالے سے اہم اعلانات کردیے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ہر روز 4 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، کچرے سے بجلی بنتی ہے، گیس بنتی ہے اور کھاد بھی بنتی ہے۔

نور الامین مینگل نے مزید کہا کہ لاہور کی صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے، 2 سے 3 ماہ میں صفائی کے حوالے سے بہتری آجائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز کیلئے 22 ہزار یونیفارم خریدرہے ہیں، انہیں کوڑا اٹھانے والی 3 ہزار ریڑھیاں دی جارہی ہیں۔

سیکریٹری بلدیات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کمپنی پہلے انتظامات بہتر کرے گی پھر کچرا اٹھانے کا ٹیکس بھی لیا جائے گا، جو 50 سے 100 روپے ہوگا، جس کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا۔

نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ ترک کنٹریکٹر کے پاس 450 گاڑیاں تھیں جو بالکل کچرا ہیں، سفارتی تعلقات کی بہتری کیلئے گاڑیاں ترک کنٹریکٹر کو واپس کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں