بلوچستان کے علاقے خاران و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خاران و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 اور گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز خاران سے 11 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔