پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے فنڈز منظور

لاہور: (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز منظور کر لیے گئے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین کے زیر صدارت صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 10 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 23 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر اینڈ سینیٹیشن منصوبہ پائلٹ فیز: کلسٹر ساؤتھ III (لیاقت پور) کے لئے 2 ارب 10 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر اینڈ سینیٹیشن منصوبہ پائلٹ فیز کلسٹر سنٹرل I (بھوانہ) کے لئے 89 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار روپے منظور کیے گئے۔

پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر اینڈ سینیٹیشن منصوبہ پائلٹ فیز کلسٹر ساؤتھ I (تحصیل خیر پور، بہاولپور) کے لئے 1 ارب 33 لاکھ 50 ہزار، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر اینڈ سینیٹیشن منصوبہ پائلٹ فیز کلسٹر نارتھ کے لئے 1 ارب 44 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار روپے منظور کیے گئے۔

اسی طرح پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر اینڈ سینیٹیشن منصوبہ (تحصیل کہروڑ پکا) کے لئے 1 ارب 15 کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار، لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی، لانڈری اینڈ پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، (ترمیمی) کی اپ گریڈیشن کیلئے 69 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار روپے منظور کیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب میں آن لائن شماریاتی نظام کی ترقی (ترمیمی) کے لئے بھی 59 کروڑ 55 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔