ملک میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

مساجد میں ختم قرآن مجید کی محافل منعقد ہوں گی،فرزندان اسلام نوافل اور ذکر و اذکار میں مشغول رہیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام ہو گا اور تکمیل قرآن مجید کی محافل بھی منعقد ہوں گی جبکہ علمائے کرام شب قدر کی فضلیت اور فضائل بیان کریں گے۔ اس رات مسلمان مساجد اور گھروں میں نوافل،ذکر و اکار میں مشغول رہتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ گناہوں کی معافی،مغفرت اور بخشش کی دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں۔
عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی،خوشخالی،امن و استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضلیت یہ ہے کہ اس میں ایسی رات پائی جاتی ہے جو ہزاروں مہنیوں سے افضل رات ہے،اس رات کو لیلتہ القدر کہا جاتا ہے اسے طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں کوئی بھی لیلتہ القدر ہو سکتی ہے۔ قرآن مجید کی آیت کے مفہوم کے مطابق شب قدر ہزار مہنیوں سے افضل رات ہے۔