ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 1600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے کم ہوکر 172840 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالرز بڑھ کر 1849 ڈالرز فی اونس ہے۔