ایک ہزارسی سی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں ایک ہزارسی سی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے 10126 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے 28854 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2023 میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے1214 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں ایک ہزار سی سی کے 2709 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ملک میں ایک ہزارسی سی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوںپر37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ دسمبرمیں ایک ہزارسی سی کے 1929 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجنوری میں کم ہوکر1214 یونٹس ہوگئیں۔