مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا

کراچی (کامرس ڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا کاٹن یارن کی مانگ اور بھاؤ میں سست روی کی وجہ سے اسپنرز روئی کی محتاط خریداری کر رہے ہیں جبکہ جنرز گھبراہٹ کی وجہ سے روئی کم بھاؤ پر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث روئی کے بھاؤ میں نسبتا فی من تقریبا 1000 تا 1500 روپے کی مزید کمی واقع ہوگئی جبکہ کاروباری حجم بھی نسبتا کم ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے برآمدی صنعتوں بشمول ٹیکسٹائل سیکٹر کی توانائی کی مراعات ختم کرنے کے بعد ٹیکسٹائل کی صنعت کے بحرانی کیفیت میں اضافہ ہو گیا جس کی شکایات APTMA اور ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ دیگر ادارے بھی مشکلات کا شکار ہوگئے پاور لومز سیکٹر وغیرہ تقریبا بند ہو چکے ہیں یا جزوی طور پر چل رہے ہیں APTMA کے مرزی رہنما گوہر اعجاز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے مکتوب میں اپیل کی ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی توانائی فوری طور پر بحال کی جائے اگر ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی تقریبا 50 فیصد چل رہا ہے 3وہ بھی مجبورا بند کرنا پڑے گا جس سے تقریبا ایک کروڑ لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے دباؤمیں حکومت نے دیگر سخت اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے معیشت شدید بحرانی کیفیت میں ہے ایسی بازگشت بھی سنی جا رہی ہے کہ شرح سود بڑھا کر تقریبا 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ بجلی گیس وغیرہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز زیرے غور ہے ایسی صورت میں صنعتیں چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گی۔دوسری جانب حکومت کے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ آئندہ سیزن کیلئے روئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے فوری طور پر مثبت اقدامات کرنے چاہئے کیوں کہ زریں سندھ کے کچھ علاقوں میں جزوی طور پر کپاس کی بوائی شروع ہوچکی ہے اس وقت پھٹی کیIntervention Price امدادی قیمت کا فوری طور پر اعلان کیا جائے دیگر فصلوں کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
اسی طرح کپاس کی امدادی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جانا چاہئے دیر کی گئی تو کپاس کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ ہمارا ملک بیرونی ممالک سے کثیر زرمبادلہ خرچ کر کے وافرمقدار میں روئی کی درآمد کرنے کے متحمل نہیں ہے۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ تقریبا 1000 روپے کی کمی کے ساتھ فی من 17000 تا 19500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6000 تا 8200 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 18000 تا 19500 روپے پھٹی کا بھاو ٴ 7000 تا 9000 روپے رہا۔
بنولہ، تیل اور کھل کے بھا ؤمیں نسبتا کمی واقع ہوئی ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19800 روپے کے بھاؤپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی رہی نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا فی پانڈ 80 تا 83 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کیلئے 4 لاکھ 25 ہزار 300 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔