ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کاسی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے ہمراہ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے ہمراہ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے راولپنڈی سٹیڈیم میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل ایٹ کے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیاانہوں نے کرکٹ گراؤنڈ، فوڈ سٹریٹ اور شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ بھی کیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ فوڈ سٹریٹ سے تجاوزات کو فوری طور پر اٹھوایا جائے اور سٹریٹ لائٹس اور سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے انہوں نے کہاکہ کرکٹ سٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جائے اس موقع پر سی پی اونے کہاکہ پی ایس ایل کے میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔