ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں سول ورک کے کروڑوں روپے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتالراولپنڈی میں سول ورک کے کروڑوں روپے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف سامنے آ گیا، ٹھیکوں کیلئے 18 ٹھیکیداروں نے حصہ لیکن ہسپتال کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے صرف تین ٹھیکیڈاروں کے ٹینڈر ڈلوائے گئے بقیہ پندرہ ٹھیکیداروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں نے وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی کو معاملے کا نوٹس لینے کیلئے تحریری درخواست دے دی ۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے مختلف پانچ مقامات پر ٹف ٹائل کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کے 18 ٹھیکیداروں نے حصہ لیا جن کو گزشتہ روز ٹینڈر ڈالنے کیلئے بلایا گیا تھا پہلے ٹینڈر ڈالنے کیلئے مقرر کیا گیا کمرہ ٹھیکیداروں کی اکثریت سے پوشیدہ رکھا گیا تاہم مقررہ مقام پر پہنچنے پر انہیں وقت ختم ہونے کا کہہ کر کمرے کو تالا لگا دیا جس پر ٹھکیداروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جبکہ من پسند ٹھیکیداروں کے ٹینڈر ڈلوا کر ٹینڈر اوپن کر دئیے گئے بعدازاں پندرہ ٹھیکیداروں نے وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی کے نام تحریری درخواست بھی دیدی جس میں انہوں نے اس معاملے کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے وی سی ڈاکٹر محمد عمر سے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔