متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان سے لدے دو طیارے دمشق پہنچ گئے

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان سے لدے دو طیارے شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دمشق کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 12 ٹن ضروری سامان اور 216 بے گھر افراد کے قیام کے لیے خیمے ابتدائی امدادی پیکج کا حصہ ہیں۔