جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں3افراد ہلاک

گوما (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں3افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن نےبیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا قافلہ شمالی صوبے کیوو کے دارالحکومت گوما کے شمال میں دوبارہ سپلائی مشن سے واپس آ رہا تھا کہ حملہ آوروں نے4ٹرکوں کو آگ لگا دی جس کے باعث 3افراد ہلاک ہو گئے ۔
نیراگونگو کے علاقے میں سول سوسائٹی کے رہنما ژاں کلاڈ مامبو کاویا نے کہا کہ یہ حملہ کنیارچنیا کے قریب ہوا، جہاں ہزاروں بے گھرافراد رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو آگ لگنے کے بعد وہاں موجود ہجوم نے ہتھیاروں والے ایک کنٹینر کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر امن دستوں نے فائرنگ کر دی اس کے نتیجے میں 5 ہلاکتیں ہوئیں ۔
علاقے کے منتظم کرنل پیٹرک اڈوما نے ٹول کی مزید تفصیلات بتائے بغیر کہاکہ آبادی اور بے گھر افراد نےاقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کیا۔یاد رہے کہ مشرقی افریقی رہنماؤں نے ہفتے کو مشرقی ڈی آر سی میں ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ مشتعل تنازعہ کو پرسکون کرنے کے طریقے تلاش کیے جائیں۔ ان مذاکرات کی میزبانی برونڈی میں7ممالک پر مشتمل مشرقی افریقی کمیونٹی نے کی، جو وسطی افریقی ملک میں لڑائی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہے۔