خیبر پلازہ بلیو ایریا میں رہائشی فلیٹ میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پلازہ بلیو ایریا میں رہائشی فلیٹ میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن موقع پر پہنچے اور ریسکیو عمل کی نگرانی کی۔