راولپنڈ ی میں خوفناک حادثہ،2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بد قسمت واقعہ ٹیکسلا روڈ پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،ڈمپر اور موٹر سائیکل ٹکرا گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیل کے مطابق بد قسمت واقعہ ٹیکسلا روڈ پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار2 افراد ڈمپر کی زد میںآ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ،فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہریوں کو ڈمپر کے نیچے جاتے دیکھا جاسکتا ہے ،واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جانبحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمعز اور ملک بلال کے نام سے ہوئی،دونوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے