شمالی کوریا لیڈر کم جونگ کی فوجی جنگی مشقوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہدایت

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نے فوجی جنگی مشقوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہدایت کردی ۔ ترک خبررساں ادارے نےکوریائی خبر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار کوریا لیبر پارٹی کے مرکزی عسکری کمیشن سے گزشتہ روز خطاب کے دوران شمالی کوریائی لیڈر نے فوج کی عسکری تیاریوں کو بڑھانے کا حکم دیا ۔

کمیشن ارکان نے اجلاس کے دوران عسکری آپریشنز اور مشقوں کو بڑھانے اور جنگی تیاریوں کو تیز کرنے جیسے معاملات پر غور کیا ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کل پیانگ یانگ میں ہو رہی ہیں۔شمالی کوریائی امور خارجہ نے گزشتہ ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوئی فوجی مشقوں میں اضافے کو خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا موجب قرار دیتے ہوئے مختصراورطویل المدت خطرات کے پیش نظر جوہری طاقت سے جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔